اسلام قبول کرنے پر بھائی نے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا

اپنے بھانجے کے ساتھ شادی پر خاتون قتل


ویب ڈیسک February 08, 2021
اپنے بھانجے کے ساتھ شادی پر خاتون قتل

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے بتایا کہ انویسٹی گیشن پولیس ٹیموں نے اندھے قتل اور ڈکیتی کے 4مختلف مقدمات میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

انویسٹی گیشن پولیس رائیونڈ نے بہن اور بہنوئی کے دوہرے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم منشاء مسیح نے اپنے ساتھی قاسم کے ساتھ مل کر بہن پروین اور بہنوئی حبیب کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا، مقتول حبیب نے پروین بی بی سے اس کے گھر والوں کی مرضی کے بغیر شادی کر لی تھی اور بعد میں دونوں مسلمان ہو گئے تھے، ملزمان نے میاں بیوی کو کھیتوں سے گھر آتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، ملزم منشاء کو اپنی بہن پروین بی بی کی پسند کی شادی کرنے اور پھر مسلمان ہونے کا رنج تھا۔

بھانجے سے شادی پر خاتون قتل

انویسٹی گیشن پولیس مناواں نے قتل کی ایک اور واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا۔ دو روز قبل مقتولہ رخسانہ بی بی کواُس کے بھائی ذوالفقار علی نے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کرقتل کر دیاتھا، مقتولہ رخسانہ نے اپنے بھانجے الیاس کے ساتھ 8/9ماہ قبل شادی کر رکھی تھی، رخسانہ بی بی کے اپنے سگے بھانجے الیاس سے نکاح کی وجہ سے مقتولہ کے رشتے داروں او ر بھائی کو رنج تھا، دوران تفتیش ملزم ذوالفقار علی نے بتایاکہ اس شادی کی وجہ سے خاندان میں کافی غصہ تھا جو دین میں بھی جائز نہیں، غیرت کی وجہ سے رشتے داورں میں سے کوئی بھی مدعی نہ بنا اور مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج ہوا۔

انویسٹی گیشن پولیس نشتر کالونی نے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم ناصر علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ناصر علی نے کچھ روز قبل مقتول ملک محبوب علی کو لکڑی کے بالے سے سر پر وار کرکے قتل کر دیا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم ناصر علی اور مقتول محمد محبوب اکھٹے ہی ایک نجی سیکورٹی کمپنی میں ملازمت کرتے تھے، ناصر علی کا مقتول محبوب علی سے معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس شالیمار نے4 سالہ بچے کے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم آصف کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزم آصف نے ڈیڑھ ماہ قبل 4سالہ معصوم بچے عبدالرحمن کو اغواء کے بعد قتل کر دیا تھا، آصف کا بچے کی نانی کے گھر آنا جانا تھا اور بچے کی نانی کی وفات کے بعد ملزم کا گھر میں آنا جا نا منع کردیا گیا تھا۔

مقتول بچے عبدالرحمن کا والد بھی ملزم آصف کو بچے کے ننھیال میں آنے جانے سے منع کر تا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا، ملزم آصف نے گھر کے باہر سے بچے کو اغواء کیا اور گھر کے قریب خالی پلاٹ میں اپنے مفرل سے بچے کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔

انویسٹی گیشن پولیس مانگا منڈی نے گھرمیں ڈکیتی کی واردات میں ملوث4 ملزمان کو گرفتارکر لیا، 4ملزمان بشارت علی، محمد طارق، محمد شوکت اور محمد وقاص نے شہری یاسر بٹ کے ڈیرے پر موجود ملازموں اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات کی تھی۔ ملزمان ڈیرے پر موجود مال مویشی، گھریلو سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

ملزمان سے 35لاکھ مالیت کی 5بھینسیں،4گائے اور9 بچھڑے اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں