روپے کے مدمقابل ڈالر کے نرخ میں ایک بار پھر کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 159 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter February 08, 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 159 روپے 56 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو:فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کو بدستور تنزلی کا سامنا ہے۔

مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی روپے کی بہ نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 160 روپے سے نیچے آگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 42 پیسے کی کمی سے 159 روپے 56 پیسے کی سطح پر جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کی کمی سے159 روپے 80 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں