لوگوں کی پی ایس ایل ترانے پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے مہوش حیات
ہم ہمیشہ پرانے انداز پر ہی رہنا چاہتے ہیں، کوئی بھی مختلف انداز اپنانے کو ہی تیار نہیں، گیت پر تنقید ختم کی جائے
اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ کے نئے ایڈیشن کے ترانے پر تنقید کے جواب میں کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ لوگوں کو اس گیت سے مسئلہ کیا ہے؟
اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں پی ایس ایل 6 کے آفیشل ترانے کی ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ ہی انہوں نے اس ترانے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب تک نہیں سمجھ سکی کہ اس گانے میں لوگوں کو مسٔلہ کیا ہے؟ یہ ترانہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے بولڈ اور نئے انداز پر مبنی ہے، مجھے تو پی ایس ایل 2021ء کا گیت بے حد پسند آیا۔
مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ ہم ہمیشہ پرانے انداز پر ہی رہنا چاہتے ہیں، کوئی بھی مختلف انداز اپنانے کو تیار نہیں، لہذا اس گیت پر تنقید ختم ہونی چاہیے کیوں کہ یہی وہ باتیں ہیں جو کہ ہمارے ملک میں تخلیقی صلاحیتوں کو دباتی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ہمیں نت نئی آواز اور خیالات کی ضرورت ہے، ساتھ ہی انہوں نے ویل ڈن پی ایس ایل بھی لکھا۔
یہ پڑھیں: پی ایس ایل کے نئے ترانے نے شائقین کرکٹ کو پھر مایوس کردیا، سوشل میڈیا پر تنقید
واضح رہے کہ سپر لیگ 6 کے ترانے میں نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنر گروپ نے فن کا مظاہرہ کیا ہے تاہم وہ صارفین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے۔ ترانے پر شدید تنقید ہوئی یہاں تک کہ ٹویٹر پر گانے سے متعلق ناپسندیدگی ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گئی تھی۔