حسن علی نے ریکارڈ بکس میں نئے اندراج کرا دیے
ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 5شکار کرنے والے آٹھویں پاکستانی پیسر بن گئے
حسن علی نے ریکارڈ بکس میں نئے اندراج کرا دیے، وہ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 5شکار کرنے والے آٹھویں پاکستانی پیسر بن گئے۔
حسن علی نے راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے بعد دوسری میں بھی 5وکٹیں حاصل کیں،یوں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے آٹھویں پیسر کے طور ان کی فہرست میں جگہ بن گئی۔
اس سے قبل فضل محمود4، عمران خان، وسیم اکرم اور وقار یونس 3،3، شعیب اختر،محمد عباس اور محمد آصف ایک ایک بار میچ کی دونوں اننگز میں 5،5یا زائد شکار کرچکے ہیں،گذشتہ 15سال میں دوسری بار کسی پاکستانی بولر نے میچ میں 10شکار کیے،اس سے قبل اپریل 2006کیکینڈی ٹیسٹ میں محمد آصف نے میزبان سری لنکا کی 11وکٹیں اڑا دی تھیں۔
اس کے بعد دوسرا موقع اکتوبر 2018میں آیا جب محمد عباس نے ابوظبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 10بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی،یاد رہے کہ کسی ایک میچ میں بہترین بولنگ کا ریکارڈ عمران خان کے نام ہے، سابق کپتان نے مارچ 1982کے لاہور ٹیسٹ میں سری لنکا کے 14وکٹیں اڑا دی تھیں۔
دریں اثنابابر اعظم بطور کپتان ڈیبیو سیریز میں کامیابی حاصل کرنے والے پاکستان کے پانچویں کپتان بن گئے، اس سے قبل فضل محمود ویسٹ انڈیز، مشتاق محمد نیوزی لینڈ، جاوید میانداد آسٹریلیا اور سلیم ملک نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں سرخرو ہوئے تھے، سلیم ملک کی کامیابی 1994میں تھی، یوں 26سال بعد کوئی پاکستانی کپتان اپنے اولین امتحان میں کامیاب ہوا۔
ایڈن مارکرم ایشیائی کنڈیشنز میں چوتھی اننگز کے دوران سنچری بنانے والے تیسرے جنوبی افریقی بیٹسمین ہیں،جونٹی رہوڈز نے 1993اور تھیونس ڈی بروئن نے 2018میں سری لنکا کیخلاف تھری فیگر اننگز کھیلی تھیں۔