سدرن بلوچستان کیلیے 600 ارب کا پیکیج حکام بریفنگ نہ دے سکے

وزیراعظم نالائق ہیں، انھیں بھی بس یہی بتایاہوگا کہ فنڈزمختص کیے گئے ہیں


حسیب حنیف February 09, 2021
فاٹا اور کم ترقی یافتہ علاقوں سے بنیادی سہولیات چھینی جا رہی ہیں، عثمان کاکڑ۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کو سدرن بلوچستان کے لیے 600 ارب کے ترقیاتی پیکیج پر پراجیکٹ ڈائریکٹرو منصوبہ بندی حکام بریفنگ نہ دے سکے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ آپ نے جو بریفنگ وزیراعظم کو دی، ہمیں بھی وہی بتادیں۔ جس پرعثمان کاکڑ نے کہاوزیراعظم بھی نالائق ہیں، انھیں بھی بس یہی بتایاہوگا کہ سدرن بلوچستان ڈیولپمنٹ پیکج کے تحت 600ارب کے فنڈز مختص کیے ہیں۔کمیٹی نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں تفصیلات مانگ لیں۔

چیئرمین آغا شاہ زیب درانی نے پوچھا دیامیر بھاشا ڈیم کی جو تشہیر کی گئی، اس پرفنڈ کی مارکیٹنگ کون کر رہا تھا؟پیسے کہاں سے آئے؟ کس نے مارکیٹنگ کی؟

کوہاٹ میں بجلی کے مسئلے پربات کرتے ہوئے شمیم آفریدی نے پیسکو حکام کو کہا کہ آپ کو یہ نہیں پتا کہ کھمبے اور تاریں کہاں ہیں؟آپ الٹے ہوں یا سیدھے؟ بجلی کا کام تو آپ سے کرانا ہے،کوہاٹ میں کھمبے لگا دیے ،تاریں پشاور میں بے کار پڑی ہیں، چیئرمین نے چیف پیسکو سے کام ایک روز میںمکمل کرنے کیلیے ڈیڈلائن دے دی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |