پاک فوج اور عوام دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں فردوس عاشق

خطے میں امن اور استحکام کےلیے اپنے شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں،معاون خصوصی


ویب ڈیسک February 09, 2021
پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والوں کا جذبہ لازوال ہے، فردوس عاشق اعوان فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عوام دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی ایک دیوار ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار سے ملاقات کی۔ جس میں ملک میں امن و استحکام اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر میجر جنرل بابر افتخار اور معاون خصوصی نے دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم کااعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے لیے جان قربان کرنے والوں کا جذبہ لازوال ہے، پاکستان کی حفاظت کے لیے جان قربان کرنے والوں کا قرض کبھی نہیں چکا سکتے، پاک فوج اور عوام دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی ایک دیوار ہیں۔

واضح اپوزیشن کی جانب سے بیانات کے بعد گزشتہ روز ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم سے رابطوں کی کچھ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں، پی ڈی ایم کے حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کسی سے بیک ڈور رابطے ہیں ،اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں 'اس طرح بغیر تحقیق کے پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں'ہمارے لئے سکیورٹی بڑا فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں