بھارتی کسانوں کے احتجاج پرخاموشی میا خلیفہ نے پریانکا کو آئینہ دکھادیا

غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے، بھارتی فنکار


ویب ڈیسک February 09, 2021
بھارتی فنکاروں کو غیر ملکی فنکاروں کا کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنا ایک آنکھ نہیں بھایا تھا فوٹوفائل

لبنانی نژاد امریکی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بھارتی کسانوں کے احتجاج پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے انہیں آئینہ دکھادیا۔

بھارت میں ذرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج نے غیر ملکی فنکاروں کی جانب سے آواز اٹھانے کے بعد انٹرنیشنل توجہ حاصل کرلی ہے۔ امریکی گلوکارہ ریانا اور سابق ایڈلٹ اداکارہ میا خلیفہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کیاتھا جس کے بعد کسانوں کے احتجاج کو جیسے نئی زندگی مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی گلوکارہ ریانا پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام

غیر ملکی فنکاروں کے ٹوئٹ سے قبل بھارتی فنکاروں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم ریانا اور میا خلیفہ کی جانب سے آواز اٹھائے جانے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری بھی جاگ گئی۔ تاہم اکشے کمار، اجے دیوگن، سنیل سیٹھی اور کرن جوہر سمیت متعدد فنکار کسانوں کی حمایت میں آواز اٹھانے کے بجائے حکومتی زبان بولتے نظر آئے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے مسئلے پر حکومتی زبان بولنے پربالی ووڈ اداکار مشکل میں پھنس گئے

دلچسپ بات تو یہ ہے کہ خود کو امن کا سفیر کہنے والی اور دنیا بھر میں امن کا ڈھنڈورا پیٹنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اور ان کی اس خاموشی کی جانب میا خلیفہ نے دنیا بھر کی توجہ دلائی۔

میا خلیفہ نے ٹوئٹر پر پریانکا چوپڑا کو ''مسز جونس'' کہتے ہوئے ان کی خاموشی پر تجسس کاا ظہار کیا اور کہاکہ پریانکا کی خاموشی انہیں بیروت تباہی کے وقت شکیراکی خاموشی کی یاد دلارہی ہے۔



پریانکا چوپڑا نے تو میا خلیفہ کے ٹوئٹ کا کوئی جواب نہیں دیا لیکن پریانکا کے مداح ان کی سپورٹ میں نکل آئے اور کہا کہ پریانکا اس معاملے پر بات کرچکی ہیں۔ ٹوئٹر صارفین نے پریانکا چوپڑا کا گزشتہ برس دسمبر 2020 میں کیا جانے والا ٹوئٹ شیئر کیا جس میں پریانکا نے کسانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کسان بھارتی غذائی فوجی ہیں۔ ان کا خوف دور کرنا ضروری ہے۔ان کی امیدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک فروغ پزیر جمہوریت کی حیثیت سے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگاکہ یہ بحران جلد یا بدیر احسن طریقے سے حل ہوجائے گا۔



یہ بھی پڑھیں: ریانا نے بھارتی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کیلئے 100 کروڑ روپے لیے، کنگنا

واضح رہے کہ بھارتی حکومت، حکومتی حامیوں اور چند بھارتی فنکاروں کو غیر ملکی فنکاروں گلوکارہ ریانا اور میا خلیفہ کا کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنا ایک آنکھ نہیں بھایا تھا اور انہوں نے اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں