اسلامیہ کالج پشاورکا ہاکی گراؤنڈ مصنوعی روشنیوں کا پہلا ہاکی گراونڈ بن گیا
18 اضلاع میں ایک ہزارکھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ کے تحت 107 منصوبوں پر کام جاری ہے، ڈی جی اسپورٹس
تاریخی و قدیمی علمی درسگاہ اسلامیہ کالج کا ہاکی گراؤنڈ مصنوعی روشنیوں کا پہلا ہاکی گراونڈ بن گیا۔
پشاور کا تاریخی و قدیمی علمی درسگاہ اسلامیہ کالج کا ہاکی گراؤنڈ مصنوعی روشنیوں کا پہلا ہاکی گراونڈ بن گیا، جہاں 8 کروڑ روپے کی لاگت سے آسٹروٹرف بھی بچھا دی گئی اب رات کو بھی میدان سجے گا، اسلامیہ کالج کا شمار پشاور کے قدیم ترین درسگاہوں میں ہوتا ہے جہاں کرکٹ، فٹبال سکواش اور ہاکی کھیلنے کی سہولیات موجود ہیں حکومت نے 8 کروڑ روپے کی لاگت سے آسٹروٹرف بچھادی ہے اور فلڈ لائٹس بھی لگادی ہیں اسلامیہ کالج کا ہاکی گراونڈ مصنوعی روشنیوں کا پہلا ہاکی گراونڈ بن گیا ہے۔
ڈی جی اسپورٹس اسفندیارخٹک کے مطابق 18 اضلاع میں ایک ہزارکھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ کے تحت 107 منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ صوبے میں ہاکی کھیل کے فروغ کے لئے بین الاقوامی معیار کے ٹرف بچھائے جا رہے ہیں۔ صوبے میں ہاکی کے لئے موجودہ کل تین ٹرف تھے، صوبائی حکومت نے صوبے میں 8 نئے ٹرف بچھانے کی منظوری دیدی ہے منصوبے کے تحت اب تک دو اضلاع پشاوراورچارسدہ میں نئے ٹرف بچھا دیئے گئے ہیں، کوہاٹ اورڈی آئی خان میں ماہ مئی تک ٹرف بچھا دیئے جائینگے، سوات میں کھلاڑیوں کے لئے ٹرف جون میں میسر آسکے گی نوشہرہ اورایبٹ آباد میں دسمبر تک ٹرف بچھانے کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی ہاکی ٹرف دسمبر تک بچھانے کے لئے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔
نئے ٹرف بچھانے کے منصوبے کے تحت تاریخی اسلامیہ کالج گراونڈ پربھی بین الاقوامی معیار کا ٹرف بچھا دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ہاکی کھیل میں کھویا ہوا مقام واپس لینے کے لئے کھلاڑیوں کی تربیت پرخصوصی توجہ دی جارہی ہیں مقامی سطح پر ٹرف پر کھیلنے سے ہر ڈویژن سے ہاکی کے بہترین کھلاڑی سامنے آئیں گے۔