لاہور میں خاتون کا دکاندار پر تشدد اور دکان میں توڑ پھوڑ ویڈیو سامنے آگئی
ای چالان کا میسیج موصول نہ ہونے پر خاتون نے چھڑی سے دکاندار عظیم کو مارا
ڈیفنس کے علاقے میں بااثر مال دار خاتون نے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنادیا۔
ای چالان کا میسیج موصول نہ ہونے پر خاتون نے چھڑی سے دکاندار عظیم کو مارا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے دکان پر رکھے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ بھی توڑ دیا۔
دکاندار عظیم کے مطابق خاتون کا بیٹا موبائل شاپ پر چالان جمع کروانے آیا تھا، ہم نے آن لائن چالان جمع کردیا لیکن سسٹم میں خرابی کے باعث میسیج تاخیر سے پہنچا جس پر خاتون نے مجھے مارا پیٹا اور دکان میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
متاثرہ دکاندار نے خاتون کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ ڈیفنس اے میں جمع کروائی تاہم پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا ۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت عاصمہ غضنفر کے نام سے ہوئی جو ڈیفنس فیز فور کی رہائشی ہے۔ خاتون نے ای چالان جمع کروانے کا میسیج نہ آنے پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے خاتون کو تھانے طلب کیا تاہم معافی مانگنے پر بغیر کارروائی کے رہا کر دیا۔