سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا گھناؤنا کھیل ختم کرنا چاہتے ہیں اسدعمر
سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹ لگناشروع ہوگئےہیں، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا گھناؤنا کھیل ختم کرنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں جمہوریت ، جرم اور سیاست میں آپس میں جڑجاتےہیں، ایوان کی چھت پرخداکےنام لکھے ہیں جس کے نیچےضمیربیچےجاتےہیں، سینیٹ الیکشن شفاف ہونےسےسیاست دانوں کی دیہاڑی چھن رہی ہے، چھانگامانگاسےشروع ہونےوالی منڈی لگنےکاسلسلہ آج تک جاری ہے، سینیٹ الیکشن کیلئے ریٹ لگناشروع ہوگئےہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ خرید و فروخت کا گھناؤنا کھیل ختم ہو۔
اسد عمر نے کہا کہ خیبرپختونخوااسمبلی کےکچھ ارکان نےپیسہ لےکرگزشتہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ دیئے جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں نوٹ گنتےدیکھاجاسکتاہے، منتخب نمائندےاگرباعزت ہونگےتوان کےبنائےقوانین کی بھی عزت ہوگی، جونمائندےساری کمائی لٹا کرسینیٹ پہنچتےہیں وہ بعدمیں اسی سیٹ سےکماتےہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت نےفیصلہ کیاکہ آئین کےدائرےمیں الیکشن میں ضمیربیچنےکوختم کیاجائے، سینیٹ کے الیکشن میں پیسا کمانے کے عمل کو بل کے ذریعے ختم کیا جائے گا، حکومت نےفیصلہ کیاکہ آرڈیننس لایاجائے، انہیں وجوہات کے سبب ہم نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، سپریم کورٹ کو حقیقت دیکھتے ہوئے جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت 6سالہ پرانی گندم سندھ کے عوام کو دے رہی ہے ، سندھ حکومت نےگندم بروقت ریلیز نہ کرکےپاکستان میں گندم سپلائی میں تعطل پیدا کیا اور گندم بروقت ریلیز نہ ہونےسے عوام کو مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور کیاگیا، یہ ہے وہ ڈاکا جو بالواسطہ طریقے سے ڈالا گیا، مقصد ہے پیسا بنانا اور غیر ضروری منافع کمانا، ایک صوبے نے گندم دبائی ہوئی ہے یہ کہاں کی سیاست اور حب الوطنی ہے، عوام کو آپ کیاجانور سمجھتےہیں جو یہ کھائیں گے، سندھ اور کراچی کےعوام کواس پر احتجاج کرناچاہیے،اسمبلی میں اس پر بحث ہونی چاہیے۔