سینیٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ویڈیو میں پی ٹی آئی ارکان نوٹوں کے ڈھیر کے سامنے بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں

ویڈیو میں پی ٹی آئی ارکان نوٹوں کے ڈھیر کے سامنے بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں

سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ کے بدلے ضمیر کے سودے ہوتے رہے۔

سینیٹ الیکشن 2018 میں ایم پی ایز کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں ارکان اسمبلی کو پیسے وصول اور ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں پی ٹی آئی ارکان نوٹوں کے ڈھیر کے سامنے بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔ 2018 میں پی ٹی آئی ارکان کروڑوں میں بکے اور ووٹ بیچنے پر پی ٹی آئی کے 20 ارکان کو فارغ کیا گیا۔




وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو نمائندے ساری کمائی لوٹا کر سینیٹ پہنچتے ہیں وہ بعد میں اسی سیٹ سے کماتے ہیں، کالا پیسہ لگا کر سیٹ لے کر پھر اس سیٹ کے اثرورسوخ کو استعمال کرنا گھناؤنا کھیل ہے، پاکستان میں سینیٹ الیکشن سے پہلے خرید و فروخت عام بات ہے مگر کسی پارٹی کا اپنے 20 اراکین نکالنا تاریخ میں پہلی بار ہوا، ہم چاہتے ہیں کہ یہ خرید و فروخت کاگھناؤنا کھیل ختم ہو،کچھ لوگوں نے سینیٹ الیکشن کو پیسے بنانے کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ووٹ کے بدلے پیسے لینا انتہائی شرم کی بات ہے، سپریم کورٹ کو معاملے پر ازخود نوٹس لینا چاہیئے، فنڈنگ میکنزم پر قانون سازی ہونی چاہیئے، یہ لوگ پیسے خرچ کر کے ایوان میں آتے ہیں۔

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم 25 سال سے اس معاملے کو اٹھاتے رہے، عمران خان نے الیکشن میں خرید و فروخت کیخلاف آواز اٹھائی ہے۔
Load Next Story