فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان احتجاج کرنے پر بننے والے مقدمے میں بری
عدالت نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سمیت 24 سے زائد کارکنان کو بری کردیا
ISLAMABAD:
ماڈل کورٹ ساؤتھ نے تین تلوار پر فکس اٹ کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سمیت 24 سے زائد کارکنوں کو بری کردیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں ماڈل عدالت ساؤتھ کے روبرو تین تلوار پر فکس اٹ کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ فکس اٹ کے 24 سے زائد کارکنان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوگئے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر پولیس فائل لے کر عدالت کے روبرو پیش ہوا۔ عدالت نے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان سمیت 24 سے زائد کارکنان کو بری کردیا۔ فکس اِٹ کے کارکنان نے اس وقت کے صوبائی وزیر بلدیات کیخلاف احتجاج کیا تھا۔
سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں عالمگیر خان نے کہا کہ سعید غنی کے غنڈوں نے ہم پر حملہ کروایا تھا۔ پولیس کو ہمارے خلاف استعمال کیا گیا۔ ہماری جانب سے شہریوں کے مسائل کی وجہ سے احتجاج کیا گیا تھا۔ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے۔ ایسی حرکات سے لوگوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا۔