امریکی سینیٹ نے سابق صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی

ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک February 10, 2021
ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر کے جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی، مواخذے کی کارروائی کے حق میں 56 سینیٹرز نے ووٹ دیا، 44 ارکان نے مواخذے کی مخالفت کی جب کہ ری پبلکن پارٹی کے 6 ارکان نے بھی مواخذے کی کارروائی کے حق میں ووٹ دیا۔

یہ خبر بھی دیکھیے: امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی منظوری دے دی

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ مواخذے کی کارروائی کیلیے سینیٹ میں کیپٹل ہل مظاہرے پر ٹرائل کا سامنا کریں گے۔ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی دیکھیے: ٹرمپ کا مواخذے کے ٹرائل میں پیش ہونے سے انکار

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے اس وقت امریکی پارلیمنٹ کیپٹل ہل پر دھاوا بولا تھا جب جو بائیڈن کو ملنے والے الیکٹورل ووٹس کی توثیق کی جارہی تھی جب کہ واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین نے انہیں عہدے سے ہٹانے کے لیے مواخذے کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے کابینہ سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں