پرویزمشرف کی صحت میں بہتری آنے لگی ڈاکٹروں کا آرام کا مشورہ
سابق صدر پرویز مشرف نے رات بھر پُرسکون نیند لی اور صبح ہلکا ناشتہ بھی کیا، ذرائع
آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں زیرعلاج سابق صدر پرویزمشرف کی صحت میں بہتری آرہی ہے جب کہ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویزمشرف کو ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم طبی امداد دے رہی ہے۔ سابق صدر نے رات بھر پُرسکون نیندلی اور صبح ہلکا ناشتہ بھی کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔
اسپتال میں سابق صدر کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کچھ کی ابتدئی رپورٹ آچکی ہے جو آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد غداری کیس کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ پرویز مشرف خود 6 جنوری کو خصو صی عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں۔ میڈیکل رپورٹ صحیح نہیں آئی تو پھر خصوصی عدالت سے کیس کے التوا کی استدعا کی جائے گی، التوا کے دورانیہ کا انحصار بیماری کی شدت پر ہوگا۔
واضح رہے کہ جمعرات کو سابق صدر پرویز مشرف غداری مقدمے میں خصوصی عدالت جاتے ہوئے اچانک بیمار ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں راولپنڈی کے فوجی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔