ہارس ٹریڈنگ سے جیتنے والے سینیٹرز کیخلاف آرٹیکل 63 کی کارروائی کی جائے فواد چوہدری

الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے، وفاقی وزیر


Numainda Express February 10, 2021
الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے2018 کے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے نتیجے میں جیتنے والے سینیٹرز کیخلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی کامطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنےٹوئیٹ میں کہا کہ رشوت لینے والے توپکڑے گئے، میڈیا سے درخواست ہے تھوڑی سی تحقیق کریں کہ2018 میں ان ووٹوں سے کون سینیٹر بنا؟۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

فواد چوہدری نے کہا کہ کیا ان دوسینیٹرزکوایوان میں رہنے کا حق ہے؟۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی عمل میں لائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |