ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاک ویڈیوز دکھانے پر پیمرا پی ٹی اے سے جواب طلب

بتایا جائے ٹی وی چینلز پر بے ہودہ مواد کیخلاف کیا کارروائی کی گئی، سندھ ہائی کورٹ


کورٹ رپورٹر February 10, 2021
بتایا جائے ٹی وی چینلز پر بے ہودہ مواد کیخلاف کیا کارروائی کی گئی، سندھ ہائی کورٹ.

سندھ ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دیکھانے کیخلاف درخواست پر پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نجی ٹی وی چینل پر بے ہودہ ٹک ٹاکرز ویڈیوز دیکھانے کیخلاف بسمہ نورین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار نے موقف دیا کہ ٹی وی چینل پر ٹک ٹاک بے ہودہ مواد دکھایا جا رہا ہے، جس سے بچوں پر برا اثر پڑ رہا ہے کہ وہ ٹک ٹاکرز بنیں۔ بچوں کو تعلیم سے دور کرکے ٹک ٹاکرز بنایا جا رہا ہے۔ ٹی وی چینلز پر ٹک ٹاک شوز بند کرائے جائیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے بتایا جائے ٹی وی چینلز پر بے ہودہ مواد کیخلاف کیا کارروائی کی۔ پی ٹی اے سوشل میڈیا کو کیسے کنٹرول کر رہا ہے، عدالت نے پیمرا، پی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں