سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے وزیر اعظم
سیکریٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں، عمران خان
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، سیکریٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں۔
کلرسیداں میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں سینیٹ الیکشن کے کرپٹ نظام کی سپورٹ کررہی ہیں، مولانا فضل الرحمان اس نظام کے سب سے بڑے بینیفشری اور کرپشن کے بادشاہ ہیں، یاد رکھیں اگر اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے، سیکریٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں،
عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی ایک سیٹ کا ریٹ 50 کروڑ سے 70 کروڑ روپے لگ چکا ہے، کیسے ممکن ہے کہ پیسہ لگا کر سینیٹر بننے والا پیسہ نہیں بنائے گا، میرے پاس پہلے ویڈیو ہوتی تو میں اپنے خلاف کیسز پر عدالت میں پیش کرتا، سوال یہ نہیں ہونا چاہیئے کہ ویڈیو کی ٹائمنگ کیا ہے، اہم بات یہ ہے کہ ویڈیو سے میرے موقف کی تائید ہوئی۔
آٹے کی قیمت کے بارے میں وزیراعظم نے کہا کہ غلط وقت پر دو بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار کم ہوئی، آٹے کی قیمت نہ بڑھے اس لیے گندم درآمد کررہے ہیں، ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوئی، ہماری ساری کوشش ہے کہ اپنی برآمدات بڑھائیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساؤتھ افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، کرکٹ کا بنیادی ڈھانچہ درست ہو چکا ہے، سسٹم تبدیل ہونے کے نتائج آئندہ دو تین سال میں سامنے آئیں گے۔