سری لنکا کی کوششیں کامیاب پاکستان کے خلاف ابو ظہبی ٹیسٹ ڈرا
سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز کو ان کی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ISLAMABAD:
سری لنکن بیٹسمین کی جانب سے دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے آئی لینڈرز پاکستانی شاہینوں کے خلاف شکست کو پرے دھکیل کر پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کےپانچویں اور آخری روز سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 420 رنز سے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اینجلو میتھیوز 116 اور پرسنا جے وردنے 48 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 480 رنز تک پہنچا دیا۔ سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں کپتان اینجلو میتھیوز کے ناقابل شکست 157 رنز اور کوشال سلوا، دنیش چندی مل، پر سنا جے وردنے اور کمارا سنگا کارا کی نصف سنچریوں کی بدولت 480 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیتنے کے لئے 302 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں جنید خان نے 3 جبکہ بلاول بھٹی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب کے دوران پاکستان کو پہلا دھچکہ اس وقت لگا جب 24 رنز کے مجموعی اسکور پر اوپنر خرم منظور لکمل کے ہاتھوں آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد محمد حفیظ نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر دفاعی حکمت عملی اختیار کی اور مزید وکٹیں گنوا کر سری لنکا کو حاوی ہونے کا موقع نہیں دیا، دونوں کھلاڑیوں نے 101 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 125 رنز کے اسکور پر احمد شہزاد ہیراتھ کا شکار بنے ، انہوں نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، دوسری جانب محمد حفیظ نے یونس خان کے ساتھ مل کر سری لنکن بالرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کھیل کے ختم ہونے تک اسکور کو مزید کسی نقصان کے 158 رنز پر پہنچا دیا، محمد حفیظ 80 اور یونس خان 13 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز کو ان کی شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا دوسرا میچ 8 جنوری سے دبئی میں کھیلا جائے گا۔