آئی سی سی پلیئرز ٹیسٹ رینکنگ میں کپتان بابراعظم کا چھٹا نمبر

انگلش کپتان جوروٹ نے بیٹنگ میں ویرات کوہلی سے تیسری پوزیشن چھین لی


یوسف انجم February 10, 2021
محمد رضوان نمبر16 اوراظہر علی نمبر20 پرآگئے: فوٹو: فائل

آئی سی سی پلیئرزٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپرجب کہ بولنگ میں حسن علی نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 21 درجہ ترقی پالی۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلئیرزرینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے کپتان بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبرپرآگئے۔ محمد رضوان کی رینکنگ میں 19 درجے بہتری آئی ہے۔ بولرزمیں فاسٹ بولرحسن علی 21 درجے بہتری کے بعد 32 ویں نمبر پر آگئے۔

بیٹنگ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دودرجے ترقی پاکرتیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا بدستور پہلا اور آسڑیلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے لابوشین کا نمبر چوتھا اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی اب درجہ بندی میں پانچویں نمبرپرآ گئے ہیں۔ فہیم اشرف 66 ویں سے 47 ویں فواد عالم چار درجے ترقی پا کر 74 ویں نمبر پر آ گئے۔

بولرز کی درجہ بندی میں محمد عباس کا 12 واں نمبر یے۔ شاہین آفریدی چار درجے بہتری کے بعد 30 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا اور انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ کا دوسرا نمبر برقرارہے۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبرپرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |