اقرا یونیورسٹی اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان معاہدہ ہوگیا
تعلیم کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں اقرا یونیورسٹی کا کردار قابل تعریف ہے، شاداب خان
اقرا یونیورسٹی اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔
اقرا یونیورسٹی پی ایس ایل کی دو مرتبہ کی چیمپئین فرنچائز کی یوتھ اسپورٹس اسپانسربن گئی، یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقدہ تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان اوراقرا یونیورسٹی کے نائب صدر عبدالسلام نے دستخط کیے۔
اس موقع پر فرنچائز کے موسیٰ خان اور رومان رئیس، طلبا و طالبات اور استاتذہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ عبدالسلام کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ یونیورسٹی کے لیے تاریخی دن کی حیثیت کا حامل ہے، یونیورسٹی کھیلوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، اس معاہدے سے نوجوانوں کو کھیلوں کے سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع میسر آئیں گے۔
شاداب خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں اقرا یونیورسٹی کا کردار قابل تعریف ہے، اسلام آباد یونائیٹیڈ اور اقراریونیورسٹی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے۔