الطاف حسین کا علیحدہ صوبے اور ملک کا مطالبہ بے وقت کی اذان ہے مولانا فضل الرحمان

کوئی بھی محب وطن علیحدہ ملک کا مطالبہ نہیں کرسکتا، سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)


ویب ڈیسک January 04, 2014
طالبان نے مذاکرات کےلئے آمادگی ظاہر کردی ہے لیکن بین الاقوامی دباؤ رکاوٹ ہے، فضل الرحمان فوٹو: پی پی آئی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا علیحدہ صوبے اور ملک کا مطالبہ بے وقت کی اذان ہے۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن علیحدہ ملک کا مطالبہ نہیں کرسکتا، ریاست کے اندر ریاست بنانے کی باتیں ہمیں کسی بھی صورت قبول نہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان نے مذاکرات کےلئے آمادگی ظاہر کردی ہے لیکن مذاکرات کی راہ میں بین الاقوامی دباؤ رکاوٹ ہے۔ دینی جماعتوں کو جو بھی ذمے داری سونپی گئی انہوں نے اسے پورا کیا، اس سے پہلے بھی طالبان کے ساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی تھی۔ امن کی بحالی پر دوبارہ بھی کانفرنس بلائی جاسکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ صوبے میں ایک این جی او کام کررہی ہے۔ امریکا کے خلاف دھرنا دینے والے ڈالر اور یورو کی امداد بھی لے رہے ہیں۔ پرویز مشرف سے متعلق انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے بیرون یا اندرون ملک علاج کا فیصلہ ڈاکٹروں اور حکومت کو کرنا ہے، میں مشرف کے بارے میں اپنی توانائی صرف نہیں کرنا چاہتا لیکن ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مشرف کو صحت عطا فرمائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |