کابل میں پولیس چیف کی گاڑی کو بم دھماکے میں اُڑادیا گیا 5 افراد ہلاک

دھماکے میں دو راہگیر زخمی بھی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے


ویب ڈیسک February 10, 2021
کابل میں آج مجموعی طور پر تین بم دھماکے ہوئے، فوٹو : فائل

افغانستان میں پولیس چیف کی گاڑی پر بم دھماکا کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کی مرکزی شاہراہ پر عین اس وقت ریمورٹ کنٹرول بم دھمکا کیا گیا جب وہاں سے پولیس چیف کی گاڑی گزر رہی تھی، خوفناک دھماکے میں پولیس چیف محمد زئی کوچی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

دھماکے میں پولیس چیف کے دو محافظ اور 2 راہگیر بھی ہلاک ہوئے جب کہ دو راہگیر زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : طالبان کے ساتھ جھڑپ میں افغان فوج کا کمانڈر ہلاک، متعدد اہلکار زخمی

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم کابل میں گزشتہ تین ماہ سے میزائل اور خود کش حملوں میں سیکیورٹی اور حکومتی حکام کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ کابل یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں 50 طلبا ہلاک ہوگئے تھے اور یہ کارروائیاں داعش نے کی تھیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان میں 2 مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اور 4 حکومتی اہلکار ہلاک

کابل میں آج پولیس چیف کی گاڑی پر حملے سمیت دو دھماکے اور بھی ہوئے ہیں دونوں حملوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم یہ حملے ناکام رہے اور صرف 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |