نیپرا نے بجلی 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی
دسمبر 2020 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں یہ اضافہ کیا گیا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے دسمبر 2020 کے لیے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں پر نیا مہنگائی بم؛ بجلی 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاریاں
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی جس کے بعد 1.53 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ اضافہ صرف فروری کے مہینے کے بلوں میں ہوگا اور اس نوٹیفیکیشن کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔