
تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانے کے علاقے کلفٹن زم زمہ اسٹریٹ پرواقع ہتھیاروں کی دکان میں واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین انویسٹی گیشن ٹیم کو طلب کرکے شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیے گئے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او کلفٹن پیر شبیر حیدر نے بتایا کہ ہتھیاروں کی مرمت کی دکان ہے اور واردات منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہوئی۔ نامعلوم ملزمان نے پہلے دکان کے عقبی دروازے کے تالے توڑے اور پھر دکان میں داخل ہوکر ملزمان 6 نائن ایم ایم پستول ،3 لاکھ نقدی اور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔
انھوں نے بتایا کہ دکان قائد آباد کے رہائشی عدنان نامی شخص کی ملکیت ہے۔ پولیس نے جائے واردات سے تمام فارنزک شواہد اکٹھا کر لیے ہیں اورواردات کے بعد تشکیل دی جانے والی خصوصی ٹیم نے جائے وقوع کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرنا شروع کردی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہونے کے بعد ملزمان کا تعداد کا صحیح علم ہوسکے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔