لاہورچڑیا گھرمیں سفید ٹائیگرکے بچے کورونا سے ہلاک ہونے کا شبہہ

چڑیا گھر کے 5 ملازمین بھی کوروناکاشکارہوچکے ہیں جن کو انتظامیہ نے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کے بچوں کی اموات کورونا کے باعث ہونے کا شبہہ ہے(فوٹو، فائل)

WASHINGTON:
چڑیاگھر میں سفید ٹائیگرکے دوبچوں کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں شبہہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔

لاہورچڑیاگھر میں چندروز قبل سفید ٹائیگر کے دو بچے دم توڑ گئے تھے۔ دونوں بچوں کی مصنوعی خوراک پر پرورش کی جارہی تھی۔ ٹائیگرکے بچوں نے وائرل انفیکشن کے باعث کھانا چھوڑدیا تھا جس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔




یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کے بچوں کی اموات کورونا کی وجہ سے ہونے کا شبہہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیرکے بچوں کے جسم ٹھیک تھے ، جگراورگردے بھی نارمل پائے گئے اور ان کا معدہ خالی تھا۔ سفید ٹائیگر کے بچوں کے معدے، گلے اور ناک سے مواد کے ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ لاہورچڑیا گھر کے 5 ملازمین بھی کوروناکاشکارہوچکے ہیں جن کو انتظامیہ نے قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Load Next Story