خالہ نے بستر گندا کرنے پر بھانجے کو قتل کرکے لاش گڑھے میں پھینک دی

5 سالہ یش والدہ اور دادی کے انتقال کے بعد اپنے خالہ کے ساتھ رہ رہا تھا


ویب ڈیسک February 10, 2021
بچے کی لاش جنگل میں ایک گڑھے سے مل گئی، فوٹو : فائل

بھارت میں سنگدل خالہ نے اپنی سگی بہن کے بیٹے کو بستر گیلا کرنے پر بیدردی سے مار مار کر قتل کردیا اور لاش گڑھے میں پھینک دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے فرخ آباد میں 38 سالہ خالہ نے اپنے 5 سالہ بھانجے یش پرتاب کو قتل کرکے لاش سات فٹ گہرے گڑھے میں پھینک کر مٹی ڈال دی۔ لاش پھینکنے کے لیے خاتون کی مدد اس کے 68 سالہ باپ نے کی۔

مقتول لڑکے کی والدہ کا تین سال قبل انتقال ہوگیا تھا تاہم وہ اپنی دادی کے ساتھ ہی رہتا رہا لیکن جب دادی کا بھی انتقال ہوگیا تو باپ نے بیٹے کو اس کی خالہ کے گھر بھیج دیا تاکہ وہ اپنے کزن کے ساتھ اسکول میں پڑھائی جاری رکھے۔

یش کی خالہ نے پہلے تو بچے کی گمشدگی کا ڈرامہ رچایا تاہم اپنی ایک کزن کو بتایا کہ اس نے بستر گیلا کردیا تھا جس پر کمرے میں بند کردیا تھا لیکن پھر وہ پتہ نہیں کہاں چلا گیا۔

بار بار بیانات بدلنے پر پولیس کو شک ہوا اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی گئی جس میں رات گئے خالہ کو ایک سیاہ رنگ کے بڑے شاپر میں بچے کو اپنے باپ کے ہمراہ جنگل جاتے دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |