بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کی مثال ہوں جھانوی کپور

بالی ووڈ انڈسٹری میں آئے دن اقربا پروری کے حوالے سے بحث جاری رہتی ہے


ویب ڈیسک February 10, 2021
بالی ووڈ انڈسٹری میں آئے دن اقربا پروری کے حوالے سے بحث جاری رہتی ہے۔ فوٹو : فائل

بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کا کہنا ہے کہ میں خود بالی ووڈ انڈسٹری میں اقربا پروری کی مثال ہوں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں آئے دن اقربا پروری کے حوالے سے بحث جاری رہتی ہے، بالخصوص جب سے کنگنا رناوت نے بالی ووڈ اداکاروں پر اقربا پروری کے الزامات لگائے ہیں، تب سے نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ دیگر جونیئر اداکاروں کی جانب سے بھی بالی ووڈ کے نامور اداکاروں پر اپنے بچوں کو انڈسٹری میں بغیر کسی محنت کے لانے پر تنقید کا نشانا بنایا جاتا رہتا ہے۔

بالی ووڈ کی حالیہ فلموں میں زیادہ تر تعداد ان اداکاروں کی نظر آتی ہے جن کے والدین کا شمار بالی ووڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، ان میں رنبیر کپور، ورون دھون، عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، انایا پانڈے اور جھانوی کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں تاہم سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے خود کو اقربا پروری کی پیداوار قرار دیا ہے۔

ایک انٹریو میں مشہور اداکارہ سری دیوی اور ہدایت کار بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ میں اقربا پروری کا کسی صورت دفاع نہیں کرسکتی کیوں کہ میں خود اس کی پیداوار ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |