پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں اصل مدعی پاکستان کی ریاست اور آئین ہے وزیراعظم
عدالت فیصلہ کرے گی 3 نومبر کو ریاست کی توہین ہوئی یا نہیں اور یہ اقدام آرٹیکل 6 کے دائرے میں آتا ہے یا نہیں، نواز شریف
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں اصل مدعی پاکستانی ریاست اور آئین ہے اور یہ مقدمہ کسی فرد واحد کا نہیں ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کسی فرد واحد کا نہیں بلکہ ریاست پاکستان اور آئین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، اب عدالت نے فیصلہ کرنا ہے کہ 3 نومبر کو ریاست کی توہین ہوئی یا نہیں اور یہ اقدام آرٹیکل 6 کے دائرے میں آتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے لہذا اس پر میرا کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا عدالت ہی یہ فیصلہ کرے گی پرویز مشرف معصوم ہیں یا مجرم۔
واضح رہے کہ 3 نومبر2007 کے اقدام کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف پر آرٹیکل 6 کے تحت خصوصی عدالت میں مقدمہ چلایا جارہا ہے، جمعرات کو خصوصی عدالت جاتے ہوئے پرویز مشرف کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں وہ ابھی تک زیر علاج ہیں۔