سری لنکن حکومت نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کو تدفین کی اجازت دیدی

گزشتہ سال سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی لاشوں کو دفنانے پر پابندی لگائی تھی


ویب ڈیسک February 10, 2021
گزشتہ سال سری لنکن حکومت نے کورونا سے ہلاک افراد کی لاشوں کو دفنانے پر پابندی لگائی تھی۔ فوٹو : فائل

سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو دفنانے کی اجازت دیدی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پاکسا نے شدید عوامی احتجاج کے بعد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دیدی ہے، اس بات کی یقین دہانی سری لنکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں مسلم ارکان کی جانب سے لاشوں کی تدفین سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کی۔

گزشتہ سال سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی لاشوں کو دفنانے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں جلانے کا حکم دیا تھا، سری لنکن حکومت کے مطابق کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کو دفنانے سے زیر زمین پانی گندہ ہوجائے گا۔

سری لنکن حکومت کی جانب سے تدفین پر پابندی لگائے جانے کے بعد نہ صرف مسلمان بلکہ دیگر مذاہب کے افراد کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا، اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اس پابندی پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔



دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا کی جانب سے کورونا کے باعث انتقال کرنے والے مسلمانوں کی میتوں کو تدفین کی اجازت دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں