براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس رعظمت سعید کی تقرری ہائیکورٹ میں چلینج

کسی بھی جج کو ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا، درخواست گزار

براڈ شیٹ معاملے کی تحقیقات کے لیے جسٹس (ر) عظمت سعید کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنایا گیا ہے(فوٹو، فائل)

براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کی تقرری کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک شہری سلیم اللہ خان نے کمیش کے لیے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید نیب میں بطور ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔ براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ کے طور پر تقرری مفادات کا ٹکراؤ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: براڈ شیٹ تحقیقات کیلیے عظمت سعید پر مشتمل ایک رکنی کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری


درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جج کو ریٹائرمنٹ کے دو سال تک کسی عہدے پر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔ درخواست میں جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید، سپریم جوڈیشل کونسل، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: (ن) لیگ نے براڈ شیٹ تحقیقات کیلئے عظمت سعید کی تقرری مسترد کردی

واضح رہے اس سے قبل اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نواز بھی شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بننے والے کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کرچکی ہے۔ ن لیگ کی جانب سے شیخ عظمت سعید کو متنازع قرار دیتے ہوئے ان پر اعتراضات کیے گئے تھے۔
Load Next Story