کیماڑی ویسٹ وہارف پر بوائلر پھٹنے سے 5 افراد زخمی

ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ حادثہ گیس لیکچ کی وجہ سے پیش آیا، ترجمان کے پی ٹی


Staff Reporter February 10, 2021
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ گیس لیکج کی وجہ سے ہوا، ترجمان کے پی ٹی (فوٹو، فائل)

کیماڑی گیٹ نمبر 18 ویسٹ وہارف روڈ برتھ نمبر 19 اور 20 کے درمیان بوئلر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی واقعے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی شناخت ڈرائیور شاہ خان ، کنڈیکٹر عرفان ، اسٹاف کراچی پورٹ ٹرسٹ عمر فاروق ، عبدالسمیع اور گریڈی مسیح کے نام سے ہوئی ہیں۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ حادثہ گیس لیکچ کی وجہ سے پیش آیا تاہم کے پی ٹی فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر قابو پالیا تھا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہ ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |