تحریک انصاف کو بڑا دھچکا 6 ارکانِ پنجاب اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا امکان  

میرے ساتھ پانچ مزید ارکان اسمبلی ایک ایک کر کے پارٹی چھوڑیں گے، سردار خرم لغاری


/میاں اسلم February 11, 2021
میرے ساتھ پانچ اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے، سردار خرم لغاری(فوٹو، فائل)

پنجاب سے آزاد امیدوار کے طور پر کامیاب ہونے والے سردار خرم لغاری نے جماعت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد سینٹ انتخاب سے پہلے تحریک انصاف کو پنجاب میں بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی سردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سردارخرم لغاری پی پی 275سے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ باضابطہ پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کا اعلان کریں گے۔

خرم لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ میں ہی نہیں میرے ساتھ پانچ اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔ ایک ایک کر کے پانچوں ارکان پارٹی چھوڑیں گے۔ آزاد جیت کرتحریک انصاف میں شامل ہوا۔ متعدد بار حلقے کے ایشوز پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یوتھ کا نعرہ لگایا مگر بعد میں اس کو چھوڑ دیا۔ آج عمران خان کے ٹائیگر کہاں ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔عمران خان سے ایک ہی سوال ہے آج کہاں ہے یو تھ ، جب عوام ہی کے مسائل حل نہ ہوں توپھر کیا فائدہ۔

واضح رہے کہ سردار خرم لغاری نے چند ماہ قبل چیئر مین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول کے عہدے سے بھی استعفی دے دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔