پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا شہبازشریف
ملک کی ترقی کے لئے کرپشن اور بدعنوانی کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا۔، شہباز شریف
ISLAMABAD:
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے ملک مین جاری فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا۔
حسن ابدال میں کیڈٹ کالج کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہےکہ ملک سے فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ کرکے روشن پاکستان کی بنیاد رکھیں گے جب کہ ملک کی ترقی کے لئے کرپشن اور بدعنوانی کا بھی خاتمہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ چین اور بھارت بدترین دشمن ہیں لیکن دونوں نے معاشی تعلقات کے فروغ سے ترقی کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترقی کرنے والے کئی ممالک نے نوجوانوں کو وسائل فراہم کئے جس سے ان معاشروں نے ترقی کی داستانیں رقم کیں، میرا یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل بھی نوجوان ہیں۔