ایم کیوایم کےارکان اسمبلی کی کامیابی کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواستیں مسترد

جماعت اسلامی کے مختلف امیدواروں کی جانب سے دائر درخواستوں کو تکنیکی بنیادوں پر مسترد کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک January 04, 2014
جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو اور راشد منان نے درخواستیں دائر کی تھیں، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم کے دو ارکان اسمبلی کی کامیابی کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواستیں مسترد کردی ہیں۔

کراچی میں انتخابی عذرداری کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 253 پر ایم کیو ایم کے مزمل قریشی کی کامیابی کے خلاف جماعت اسلامی کے اسد اللہ بھٹو جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 119 پر متحدہ قومی مومنٹ ہی کے ارتضیٰ خلیل فاروقی کی کامیابی کے خلاف جماعت اسلامی کے راشد منان کی درخواستوں کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ٹریبونل نے دونوں درخواستوں کو تیکنیکی وجوہات کی بنا پر خارج کردیا۔

دوسری جانب الیکشن ٹریبونل میں این اے 256 سے ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی کی کامیابی کے خلاف تحریک انصاف کے زبیر خان اور پی ایس 93 پر تحریک انصاف کے عبدالحفیظ کی کامیابی کے خلاف جماعت اسلامی کے عبدالرزاق کے وکلا کی درخواستوں کی بھی سماعت ہوئی، دونوں درخواستوں پر فریقین کے دلائل جاری تھے تاہم ان کی مزید سماعت 7 جنوری تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں