امریکا نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا
حقانی نیٹ ورک افغانستان میںحملوںمیںملوث اوردہشت گردقراردینے کیلیے قانونی معیار پر پورااترتا ہے،امریکی وزیرخارجہ
KARACHI:
امریکانے حقانی نیٹ ورک کوباضابطہ طور پردہشت گردتنظیم قراردے دیا۔
امریکی وزیرخارجہ نے کانگریس کی ڈیڈلائن سے دو روز قبل ہی رپورٹ پر دستخط کردیے ۔ امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے مطابق ہلیری کلنٹن کے ساتھ برونائی سے ولاڈیو وسٹوک (روس) جاتے ہوئے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے میڈیا کوبتایا کہ وزیرخارجہ نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی رپورٹ پر دستخط کردیے ہیں،ہلیری کلنٹن کا کہناہے حقانی نیٹ ورک افغانستان میں افغانستان میں حملوں میں ملوث دہشت گرد تنظیم ہے ، ان کا یہ بھی کہناہے کہ حقانی نیٹ ورک دہشت گردتنظیم قراردینے کیلیے قانونی معیار پر پورا اترتاہے۔
کانگریس نے ہلیری کلنٹن کواتوار تک حقانی نیٹ ورک کی حیثیت واضح کرنے کی ڈیڈلائن دی تھی،تکنیکی طور پر کانگریس نے ہلیری کلنٹن کوپابند نہیں کیاتھا کہ وہ نیٹ ورک کودہشت گردتنظیم قراردے، اس سے قبل 18 جولائی کوکانگریس نے حقانی نیٹ ورک کودہشت گردتنظیم قراردینے کابل منظورکیاتھا،امریکی صدر اوبامانے 12 اگست کو اس بل پر دستخط کیے تھے،امریکی اخبارکے مطابق پاکستان کو فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔ اے ایف پی کے مطابق پاکستان کے ایک سینئرسیکیورٹی عہدیدارنے بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مستقبل کے پاک امریکاتعلقات کیلیے اچھا نہیں ہوگا۔