پروٹیز سے ٹی 20 سیریز میں پاکستان فیورٹ قرار

ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہوگا،حسن علی کو سخت محنت کا صلہ مل گیا، سابق آل راؤنڈر


Saleem Khaliq February 11, 2021
محمد حفیظ کو ٹی 10لیگ پر پاکستان کو ترجیح دینا چاہیے تھی،عبدالرزاق فوٹو: فائل

عبدالرزاق نے پروٹیز کیخلاف ٹی 20سیریز میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیدیا۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کے پروگرام ''کرکٹ کارنر ود سلیم خالق'' میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہاکہ جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز کیلیے کھلاڑیوں کو میرٹ پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ بھی حاصل ہونے کی وجہ سے پاکستان فیورٹ ہے، میں پْرامید ہوں کہ ٹیسٹ کے بعد میزبان ٹیم مختصر فارمیٹ کی سیریز میں بھی سرخرو ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ اچھی فارم میں ہیں مگر ان کی ترجیح ٹی 10لیگ میں شرکت تھی، ان کو پروٹیز کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا، حفیظ جس مقام پر ہیں ان کو ٹی 10لیگ پر پاکستان کو ترجیح دینا چاہیے تھی۔

ایک سوال پرسابق آل راؤنڈر نے کہا کہ حسن علی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے بے تاب تھے، بالآخر ان کو سخت محنت کا صلہ مل گیا،پیسر کی غیر معمولی کارکردگی کی بدولت پاکستان ٹیم نے پروٹیز کیخلاف کلین سوئپ کا مشن مکمل کیا۔

انھوں نے کہا کہ محمد عامر ایک انتہائی باصلاحیت بولر ہیں،ان میں وسیم اکرم کی جھلک نظر آتی تھی،اگر وہ تسلسل کے ساتھ کھیلتے اور پرفارم کرتے تو پاکستان کرکٹ کیلیے بہتر ہوتا،پیسر کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ صرف ان کے بلکہ ملک کا بھی نقصان ہے،ٹیسٹ کرکٹ پر ٹی 20کو ترجیح دینے والے کبھی عظیم کرکٹر نہیں بن سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں