PSL بک می ڈاٹ پی کے کا ٹکٹوں کی فروخت کیلیے شاندار پلان تیار

شناختی کارڈ پر بکنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے بارکوڈ اسکین کرانا ہوگا


Express News February 11, 2021
شناختی کارڈ پر بکنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے بارکوڈ اسکین کرانا ہوگا فوٹو : فائل

نہ لمبی قطار، نہ انتظار، پاکستان سپرلیگ کے لیے معروف ای ٹکنگ کمپنی بک می ڈاٹ پی کے نے ٹکٹوں کی فروخت کا شاندار پلان تیارکرلیا۔

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کا میلہ22 فروری سے شروع ہورہاہے، حکومت کی جانب سے بیس فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت کے بعد اب ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہونے والی ہے، مقبول ترین ای ٹکٹنگ کمپنی بک می ڈاٹ پی کے کے ذریعے نہایت آسانی کے ساتھ بنا کسی سفارش اور قطار اور انتظار کے ٹکٹ ملیں گے۔ پی ایس ایل کے لیے ٹکٹ کا ڈیزائن بھی فائنل مرحلے میں داخل ہوچکا۔

بک می ڈاٹ پی کے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیضان اسلم نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بکنگ کا طریقہ کار اختیار کیاجارہاہے۔

پلان کے تحت ٹکٹ کی بنکنگ سے لیکر اسٹیڈیم میں داخلے تک کوویڈ پروٹوکولز پر مکمل عمل درامد ہوگا، پہلے مرحلے میں کراچی کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کرائی جاسکے گی،اس کے بعد لاہور کے شائقین کے لیے ونڈو اوپن ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |