بھارت نے پاکستان کو ہرا کر انڈر نائنٹین ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

پاکستان کی ٹیم 315 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 9 وکٹیں گنوا کر 274 رنز ہی بنا سکی


ویب ڈیسک January 04, 2014
بھارت انڈر 19 نے میچ میں 40 رنز سے فتح حاصل کی۔ فوٹو: فائل

ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 40 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس کا حریف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بناڈالے، کپتان وجے زول اور سنجو سیمسن نے شاندار سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کے بڑے اسکور میں اہم کردار ادا کیا، ان کے علاوہ انکش بینس بھی 47 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے ضیا الحق، کرامت علی اور ظفر گوہر نے 2،2 جبکہ کامران غلام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی ٹیم 315 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 9 وکٹیں گنوا کر 274 رنز ہی بنا سکی، کامران غلام کی شاندار سنچری بھی ٹیم کو فتح نہ دلوا سکی اور وہ 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان سمیع اسلم نے بھی 87 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی 18 رنز سے زیادہ نہ بنا سکا۔ بھارت کے کلدیپ یادؤ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ چما ملند، دیپک ہودا اور عامر غنی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔