
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارگو پردوران تلاشی مشتبہ پارسلوں سے کروڑوں کی منشیات برآمد کی گئی۔ ہیروئن کو بڑی مہارت کے ساتھ بیلٹ اور لیڈیز کپڑوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔ پارسل محمد جمیل جو کہ سیالکوٹ کا رہائشی ہے، کے نام سے انگلینڈ میں عامر زبیر کے لئے بک کیا گیا تھا جبکہ دوسرا پارسل نازیہ پروین جو کہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے، کے نام سے لندن احمد کے نام سے بک کیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ تیسری کاروائی میں لاہور کے علاقے شادباغ انڈر پاس رنگ روڈ پر کارروائی کے دوران منشیات برآمد جبکہ چوتھی کاروائی میانوالی کے علاقے ایم ایم روڈ پر ہرنولی موڑ کے قریب ہوئی۔ جہاں پر دوران تلاشی منشیات برآمد۔
برآمد ہونے والی منشیات میں تقریبا 98 .920 گرام ہیروئن 1.200 کلوگرام آیس(ice) اور 55 کلو گرام چرس شامل ہیں ملزمان بنام مومن جو کہ ساؤتھ وزیرستان کا رہائشی ہے اور عبدالرؤف جو کہ شاہ میرا لاہور کا رہائشی ہے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔