کیا واقعی بختاورکی شادی کے جوڑے میں سونے کی تاراور ہیروں کااستعمال ہوا ہے

بختاور کے نکاح کا جوڑا بنانے میں 7000 گھنٹے لگے کیونکہ اس میں سارا ہاتھ کا کام کیا گیا ہے، وردہ سلیم


ویب ڈیسک February 11, 2021
بختاور کے نکاح کے جوڑے کو بنانے کے لیے 45 کاریگروں نے کام کیا ، فوٹوانستاگرام

KARACHI: شہید بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کے جوڑے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلی قیاس آرائیوں کی حقیقت سامنے آگئی۔

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کے بعد سے ہی ان کی شادی کے جوڑے کو لے کر سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ بختاور کے نکاح کے جوڑے میں سونے کے تاروں اور ہیروں کا استعمال ہوا ہے اور ان کے نکاح کے جوڑے کی قیمت کروڑوں میں ہے۔



تاہم بختاور کے نکاح کا جوڑا ڈیزائن کرنے والی ڈیزائنر وردہ سلیم نے سوشل میڈیا پر پھیلی ان تمام افواہوں کا خلاصہ کیا ہے۔ وردہ سلیم نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا جب میں نے سنا کہ ہم نے بختاور کے نکاح کے جوڑے میں سونے کی تاریں اور ہیرے استعمال کیے ہیں تو میں حیرت زدہ رہ گئی، کیونکہ یہ غیر حقیقی ہے۔ یہ باتیں سن کر مجھے ہنسی بھی آرہی تھی لیکن اسے ہم نے اپنے لیے تعریف کے طور پر لیا۔



یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری نے اپنی شادی کی ویڈیو جاری کردی

وردہ نے بتایا کہ ہم نے جوڑے میں مقامی مٹیریل استعمال کیا ہے جو تقریباً تمام ڈیزائنرز کے پاس موجود ہوتا ہے۔ بختاور کی شادی کا جوڑہ سفید، گولڈن اور ہلکے گلابی رنگ (ٹی پنک کلر) کا تھا۔ وردہ نے بتایا کہ بختاور کو ہمارا باریکی اور نفاست سے کیا گیا کام پسند تھا اور اسی لیے انہوں نے اپنے نکاح کا جوڑا بنوانے کے لیے ہمارا انتخاب کیا۔



محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی کا جوڑا سفید اور گولڈن تھا لہذا بختاور بھی اپنی والدہ کی طرح کا ڈیزائن چاہتی تھیں۔ اس کے علاوہ بختاور نے اپنی شادی میں اپنی والدہ کی سفائر بلیو کلر کی جیولری پہنی تھی۔ لہذا بختاور کے جوڑے کے ڈیزائن میں سفید، گولڈن اور بلیو رنگ استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کے بعد بختاور کی شوہر کےہمراہ پہلی تصویر منظرعام پر



ڈیزائنر وردہ سلیم نے بتایا کہ بختاور کے نکاح کے جوڑے کو بنانے کے لیے 45 کاریگروں نے کام کیا اور ہمیں تقریباً 7000 گھنٹے یہ جوڑا بنانے میں لگے کیونکہ جوڑے میں سارا ہاتھ کا کام کیا گیا ہے۔ ہمارے پاس وقت محدود تھا اس لیے ہمارے کاریگروں نے ڈبل شفٹ میں کام کیا اور ڈھائی سے تین ماہ میں بختاور کا جوڑا تیار ہوا۔



وردہ سلیم نے بختاور بھٹو زرداری کے نکاح کے جوڑے کے علاوہ ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری کے جوڑے بھی تیار کیے تھے جو انہوں نے مہندی اور ولیمے کی تقریب میں پہنے تھے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLE2IGviCk0/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں