پنجاب سے تحریک انصاف کو دھچکا رکن اسمبلی خرم لغاری کا پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ
میرے ساتھ دیگر 5 ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے، خرم لغاری کا دعویٰ
ISLAMABAD:
مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ سے آزاد حیثیت سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوکر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے خرم لغاری نے کہا کہ انہوں نے متعدد مرتبہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو درپیش مسائل کے لیے آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ جب عوام کے ہی مسائل حل نہیں ہونے تو پھر تحریک انصاف میں رہنے کا فائدہ بھی نہیں۔
خرم لغاری نے دعویٰ کیا کہ وہ تحریک انصاف چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کریں گے اور ان کے ساتھ دیگر 5 ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے۔
واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی تھی لیکن حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت حاصل نہیں تھی ۔ جنوبی پنجاب سے کامیاب ہونے والے آزاد ارکان اسمبلی کی حمایت سے ہی حکومت سازی ہوسکی تھی۔