بجلی کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافہ صارفین پر 84 ارب کا بوجھ پڑے گا

اضافی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا


ویب ڈیسک February 11, 2021
اضافی قیمتوں کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

ISLAMABAD: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کی منطوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیموں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دی ہے تاہم اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی بنیادوں پرکیا گیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2019-20 کےلیے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک سال کےلیے کیا گیا ہے جس صارفین پر84 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کے الیکڑک اورلائف لائن صارفین اضافے سے مستثنٰی رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |