سنکیانگ کے حوالے سے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی چینی وزارت خارجہ

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سنکیانگ پر پاکستانی اور اماراتی مؤقف کی بھی تعریف کی ہے

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سنکیانگ پر پاکستانی اور اماراتی مؤقف کی بھی تعریف کی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

حال ہی میں سینٹ آف پاکستان کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے سنکیانگ ویغو خود اختیار علاقے میں معاشی ترقی اور اقلیتی قومیتوں کی آبادی میں مسلسل اضافے سمیت دیگر بنیادی حقائق سے یہ ظاہر ہوتا کہ امریکا سمیت چند مغربی سیاستدانوں کے سیاسی مقاصد کے لئے سنکیانگ سے وابستہ جھوٹ بے بنیاد ہیں۔


اس کےعلاوہ، چین میں متحدہ عرب امارات کے سفیر علی الزھری نے ایک انٹرویو میں سنکیانگ کی معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کے حوالے سے حاصل کردہ کامیابیوں کو سراہا ہے۔ انہوں نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے سنکیانگ کی پیش رفت کی بطورِ خاص تعریف بھی کی۔

اس حوالے سے 8 فروری کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سنکیانگ کے دورے کےلیے ہم مختلف ممالک کے مختلف شعبوں کے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی طرح زیادہ سے زیادہ ممالک انصاف کےلیے آواز اٹھائیں گے۔
Load Next Story