سانحہ سمجھوتہ ایکسپریسپاکستانی عوام جلدٹرائل چاہتے ہیںحناکھر

بھارت ممبئی حملوں کے ملزموںکیخلاف ٹرائل میں تیزی چاہتاہے تومزیدثبوت فراہم کرے

بھارت ممبئی حملوں کے ملزموںکیخلاف ٹرائل میں تیزی چاہتاہے تومزیدثبوت فراہم کرے.فوٹو: فائل

وزیرخارجہ حناربانی کھرنے بھارت کو پیغام دیاہے کہ وہ اگرممبئی حملوں کے ملزموں کے خلاف کارروائی میں تیزی کاخواہاں ہے تواسے پاکستانی عدالتی کمیشن کوگواہوںکے بیانات قلمبندکرنے کی اجازت دینااور ملزموںکیخلاف مزیدشواہد فراہم کرناہونگے۔


بھارت کواس مقدمے کی جلدی ہے تو پاکستانی عوام سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کے خواہاں ہیں۔ایک بھارتی ٹی وی کوانٹرویو میں انھوں نے کہاکہ پاکستان کی خواہش ہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق ٹرائل شفاف ہو اوردونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں دورہوں،اگر بھارت یہ سمجھتاہے کہ حافظ سعیدحکومت پاکستان کا دوست ہے تویہ اس کی غلط فہمی ہے،حافظ سعیدسمیت ممبئی حملوں کے مبینہ ملزموں کیخلاف ٹرائل میں حکومت پاکستان جان بوجھ کر تاخیرنہیں کررہی ،اگر بھارت نے پاکستانی عدالتی کمیشن کو ان گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کی اجازت دے دی توامید ہے کہ مقدمے کی کارروائی تیز ہوجائے گی۔
Load Next Story