راجیو کپور کی موت پر زیبا بختیار کا اظہار افسوس

راجیو کپور بہت اچھے، حساس اور رحم دل انسان تھے، زیبا بختیار


ویب ڈیسک February 11, 2021
راجیو کپور کی اچانک موت کا سن کر مجھے بہت دکھ ہوا، زیبا بختیار فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکار وپروڈیوسر راجیوکپور کی موت پر اداکارہ زیبابختیار نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دو روز قبل بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے جہاں پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو افسردہ کردیا وہیں اداکارہ زیبا بختیار نے بھی راجیوکپور کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ایک بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے زیبا بختیار نے کہا راجیو کپور کی اچانک موت کا سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔ مجھے نہیں معلوم اس وقت میں کیا کہوں۔ میں ڈبو (رندھیر کپور) کے ساتھ رابطے میں تھی۔ تاہم میں راجیو کپور (چمپو)کے ساتھ رابطے میں نہیں تھی لیکن میں ڈبو سے ان کے بارے میں پوچھتی رہتی تھی اور وہ مجھے ہمیشہ کہتے تھے کہ راجیو ٹھیک ہے۔

زیبا بختیار نے 1991 میں فلم ''حنا''کے دوران راجیو کپور کے ساتھ گزارے گئے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا راجیو کپور بہت اچھے، حساس اور رحم دل انسان تھے۔ فلم ''حنا''کی پروڈکشن کے دوران ہم نے بہت اچھا وقت گزارا۔ راجیو کی حس مزاح دیگر کپورز کی طرح بہت اچھی تھی۔ ان کی ساتھ میری یادیں خوشگوار وقت، لطف اور قہقہے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 فروری کو راجیو کپور دل کا دورہ پڑنے کے باعث 58 برس کی عمر میں ہلاک ہوگئے تھے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 30 اپریل 2020 کو رشی کپور چل بسے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |