پاکستان کابابر کروز میزائل کاکامیاب تجربہ

بابر کروز میزائل 450 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک February 11, 2021
زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

پاکستان نے زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، کروز میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے اور زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزئل تجربہ کامشاہدہ نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران سمیت آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاری کے معیار کو سراہا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |