شادی کی 13 ویں سالگرہ پر سنجے دت کا اہلیہ کیلئے محبت بھرا پیغام

میں تم سے پہلے بھی محبت کرتا تھا لیکن اب تو یہ محبت اور زیادہ ہوگئی ہے، سنجے دت


ویب ڈیسک February 11, 2021
گزشتہ برس سنجے دت اور ان کی فیملی کے لیے کافی مشکل رہا ہے فوٹوفائل

اداکار سنجے دت نے شادی کی 13 ویں سالگرہ پر اہلیہ مانیتا دت کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے انسٹاگرام پر اہلیہ مانیتا دت کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور شادی کی تاریخ کے ساتھ لکھا ''میں تم سے پہلے بھی محبت کرتا تھا لیکن اب تو یہ محبت اور زیادہ ہوگئی ہے شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLI3QK4huZ4/"]

مانیتا دت نے بھی اپنی شادی کے ابتدائی دنوں کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے ایک اور سال۔ مانیتا دت نے سنجے دت کو دنیا پر اپنی مضبوط گرفت قرار دیتے ہوئے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CLJJ7-XDmyU/"]

واضح رہے کہ گزشتہ برس سنجے دت اور ان کی فیملی کے لیے کافی مشکل رہا ہے ۔ کیونکہ سنجے دت کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔ اس مشکل وقت میں ان کی اہلیہ مانیتا دت نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سنجے دت کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |