سینیٹ الیکشن وڈیواسکینڈل مستعفی وزیرقانون سلطان خان کابینہ سے فارغ اعلامیہ جاری

سلطان خان سینیٹ الیکشن 2018 کی خفیہ ویڈیوسامنے آنے پر مستعفی ہوئے تھے


ویب ڈیسک February 11, 2021
میبنہ ووٹوں کی خرید فروخت کے حوالے سے ویڈیو سامنے آئی تھی: فوٹو: فائل

 

سینیٹ الیکشن 2018 کی خفیہ ویڈیو سامنے آنے پرمستعفی ہونے والے وزیرقانون سلطان خان کوکابینہ سے فارغ کیے جانے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

چند روزقبل سینیٹ الیکشن 2018 میں میبنہ ووٹوں کی خرید فروخت کے حوالے سے ویڈیوسامنے آئی تھی جس میں وزیرقانون سلطان خان بھی دکھائی دیے۔ ویڈیومیں دکھائی دینے پرسلطان خان نے وزارت سے استعفی دے دیا تھا۔

وزیراعلی کی جانب سے استعفی منظورہونے پرمحکمہ ایڈمنسٹریشن نے صوبائی وزیرسلطان کے وزارت سے فارغ ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں