صہبا مشرف نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی

پرویز مشرف كی طبعیت ناساز ہے اور دبئی میں مقیم ان كی والدہ بھی شدید علیل ہیں اسلئے وہ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، خط


Numainda Express January 04, 2014
پرویز مشرف طبعیت بہتر ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے اور تمام مقدمات كا سامنا كریں گے، خط کا متن فوٹو: فائل

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور علاج كے لئے بیرون ملک لے جانے كے لئے پرویز مشرف کی اہلیہ صہبا مشرف نے وزارت داخلہ كو درخواست دی ہے۔

صہبا مشرف کی جانب سے سیکریٹری وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف كی طبعیت ناساز ہے اور دبئی میں مقیم ان كی والدہ بھی شدید علیل ہیں لہٰذا ان کے بیرون ملک جانے پر عائد پابندی ختم کی جائے اور پرویز مشرف کو اہلخانہ كے ہمراہ بیرون ملک جانے دیا جائے۔ خط میں مزید كہا گیا ہے كہ پرویز مشرف طبعیت بہتر ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے اور تمام مقدمات كا سامنا كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔