کراچی سے کشمور تک تمام زبانیں بولنے والے ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں الطاف حسین

سندھ دشمنوں کے ایجنٹ عناصر ایم کیو ایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں، الطاف حسین


ویب ڈیسک January 04, 2014
جو عناصر سندھ کے عوام کو آپس میں لڑانے کے لیے اشتعال انگیزی کر رہے ہیں وہ سندھ اور اس کے عوام کے دوست نہیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور تک تمام زبانیں بولنے والے حق پرست عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں اتوار کے روز جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سندھ دشمنوں کے ایجنٹ عناصر ایم کیو ایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں لیکن عوام ایسے عناصر کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور انھیں بار بار مسترد کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک تمام زبانیں بولنے والے حق پرست عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں اور جو عناصر سندھ کے عوام کو آپس میں لڑانے کے لیے اشتعال انگیزی کر رہے ہیں وہ سندھ اور اس کے عوام کے دوست نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |